ساہیوال شہر کی مزید 8 اہم سڑکوں کی تعمیر نو کی منظوری دے دی گئی

یہ منظوری پسپ کے صوبائی پروگرام ڈائریکٹر حمزہ سالک نے دی۔

ساہیوال شہر کی مزید 8 اہم سڑکوں کی تعمیر نو کی منظوری دے دی گئی ہے. یہ سڑکیں پسپ پروگرام کے تحت مکمل کی جائیں گی جن پر لاگت کا ابتدائی تخمینہ ایک ارب 43 کروڑ 18 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

یہ منظوری پسپ کے صوبائی پروگرام ڈائریکٹر حمزہ سالک نے دی۔ کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے شہر کی ان اہم سڑکوں کی منظوری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ ہائی وے کو ہدایت کی ہے کہ تمام سڑکوں کا پی سی ون ایک ہفتے میں مکمل کرکے بجھوایا جائے تاکہ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سے باضابطہ منظوری حاصل کی جا سکے۔

ڈائریکٹر حمزہ سالک کی طرف سے منظور کئے گئے منصوبوں کی تفصیلات دیتے ہوئے سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خان نے بتایا کہ مشن چوک سے بھٹہ پٹرول پمپ تک گرلز کالج روڈ کو ڈبل کرنے اور فریدیہ پارک روڈ کی تعمیر نو پر 39 کروڑ 19 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ چرچ روڈ پر 9 کروڑ 64 لاکھ 72 ہزار روپے جبکہ ریلوے روڈ (جوگی چوک سے ریلوے سٹیشن تک) 24 کروڑ 42 لاکھ41 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے.

اسی طرح لیاقت روڈ (فائیو ویز چوک سے ٹینکی چوک تک) کو ڈبل کرنے پر 12 کروڑ 32 لاکھ روپے جبکہ گلستان روڈ (ریلوے روڈ سے علی مسجد اور نادرا آفس چوک تک) 12 کروڑ 67 لاکھ 26 ہزار روپے خرچ کیے جائیں گے.

سپورٹس کمپلیکس کی تمام اندرونی سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر 15 کروڑ 90 لاکھ 77 ہزار روپے جبکہ جیل روڈ (ڈی سی آفس سے آذان ہائٹس براستہ سنٹرل جیل اور پولیس لائن) 12 کروڑ 30 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے.

مڈھالی روڈ سے نورشاہ روڈ لنک (پاک ایونیو کالونی) کی تعمیر نو پر 16 کروڑ 71 لاکھ 83 ہزار روپے لاگت آئے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پسپ پروگرام کے تحت شہر کی 5 اہم سڑکوں کی تعمیر نو کا کام پہلے ہی شروع ہو چکا ہے جن میں فتح شیر روڈ، ہائی سٹریٹ، علامہ اقبال روڈ، فرید ٹاؤن روڈ اور کالج روڈ کی تعمیر نو شامل ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.