پنجاب کونسل آف دی آرٹس ساہیوال میں داخلوں کا آغاز
کلاسز کا باقاعدہ آغاز 2 اکتوبر سے کیا جائے گا۔

ساہیوال (ساہیوال اپڈیٹس – ارشد فاروق بٹ) پنجاب کونسل آف دی آرٹس ساہیوال میں آرٹس کلاسز میں داخلہ کے لئے رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جو 28 ستمبر تک جاری رہے گا، جبکہ کلاسز کا باقاعدہ آغاز 2 اکتوبر سے کیا جائے گا۔
یہ بات ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی نے آرٹس کلاسز بارے تفصیلات دیتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ آرٹس کی کلاسز جن میں موسیقی، کیلی گرافی، پینٹنگ، پیانو اور ہارمونیم شامل ہیں کے لئے رجسٹریشن فیس پانچ سو روپے جبکہ ٹیوشن فیس چھ ہزار روپے مقرر کی گئی ہے اور کلاسز کا دورانہ تین ماہ ہوگا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ کلاسز شام 3 بجے سے 5 بجے تک ہونگی۔ محدود نشستوں پر خواہشمند امیداوار جلد از جلد رجسٹریشن مکمل کروا کر کورسز میں داخلہ لے سکتے ہیں.