تھانہ فرید ٹاؤن ساہیوال کے کانسٹیبل کی دکاندار پر تشدد کی ویڈیو وائرل، اہلکار معطل
ڈی پی او کے احکامات پر کانسٹیبل سرفراز احمد معطل کر دیا گیا ہے اور انکوائری شروع کر دی گئی ہے.

ساہیوال (ساہیوال اپڈیٹس – ترجمان پولیس) پولیس تھانہ فرید ٹاؤن ساہیوال کے کانسٹیبل کی جانب سے عام شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بع ڈی پی او ساہیوال نے فوری نوٹس لے لیا ہے.
ڈی پی او کے احکامات پر کانسٹیبل سرفراز احمد معطل کر دیا گیا ہے اور انکوائری شروع کر دی گئی ہے. تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں تھانہ فرید ٹاؤن ساہیوال کا ایک کانسٹیبل سرفراز احمد ایک شہری عدنان کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے.
جس پر ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل سرفراز احمد کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے اور واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا ہے.
انکوائری میں جرم ثابت ہونے پر مذکورہ کانسٹیبل کو قرار واقعی سزا دی جائے گی. اس موقع پر افسران بالا کا کہنا تھا کہ پولیس ملازمین کا متشدد رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا. ہر شخص کی عزت نفس ہے. ساہیوال پولیس ساہیوال کی عوام کی جان و مال اور عزت آبرو کی محافظ ہے۔