اوکاڑہ : پاکستان مسلم لیگ ن نے امیدواروں سے 10 نومبر تک درخواستیں طلب کر لیں
اوکاڑہ میں قومی اسمبلی کی چار جبکہ صوبائی اسمبلی کی اٹھ سیٹیں ہیں۔

8 فروری 2024 کو ہونے والے الیکشن کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے ٹکٹ کی درخواستیں طلب کیے جانے کے بعد ضلع میں نون لیگ کی انتخابی سیاسی سرگرمیاں بھی بتدریج زور پکڑنے لگی ہیں۔
اوکاڑہ میں قومی اسمبلی کی چار جبکہ صوبائی اسمبلی کی اٹھ سیٹیں ہیں۔ آئندہ الیکشن میں نون لیگ کی ٹکٹ کے لیے حلقہ این اے 141 سے سابق ایم این اے چوہری ندیم عباس ربیرہ، این اے 136 سے سابق ایم این اے چوہری ریاض الحق جج، این اے 137 سے سابق ایم این اے راو محمد اجمل جبکہ این اے 138 سے ایم این اے میاں معین وٹو ٹکٹ کے لیے درخواستیں دیں گے۔
حلقہ پی پی 185 سے سابق ایم پی اے جاوید علاوالدین، پی پی 186 سے 2013 کے سابق ایم این اے سید عاشق حسین کرمانی، پی پی 187 سے سابق ایم پی اے چودھری افتخار حسین چھچھر، پی پی 188 سے سابق ایم پی اے نورالامین ناصر وٹو، پی پی 189 سے سابق ایم پی اے ملک علی عباس کھوکھر، پی پی 190 سے سابق صوبائی وزیر یاور زمان، پی پی 191 سے سابق ایم پی اے چودھری منیب الحق، پارٹی کو ٹکٹ کے لیے یقینی طور پر درخواست دیں گے۔
تاہم اوکاڑہ شہر کی صوبائی اسمبلی کی سیٹ پی پی 191 پر مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری فیاض ظفر بھی ٹکٹ کے لیے درخواست دے رہے ہیں۔ پی پی 192 سے سابق ایم پی اے چودھری غلام رضا ربیرہ ن لیگ کو ٹکٹ کے لیے درخواستیں دیں گے۔ ان کے علاوہ بھی کئی انتخابی کھلاڑی قومی و صوبائی اسمبلی کی سیٹوں پر ن لیگ کو پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔