پنجاب میں زرعی اراضی کی تقسیم کے پائلٹ پروجیکٹ کا ضلع ساہیوال سے آغاز

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ مختلف مواضعات میں تقسیم کا جائزہ لے رہے ہیں.

پنجاب میں زرعی اراضی کی تقسیم کے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز ضلع ساہیوال سےکر دیاگیا ہے ۔ تین مرحلوں میں ضلع بھر کی زرعی اراضی کو تقسیم کیا جائے گا.

پہلے مرحلے میں ضلع ساہیوال کے تین نواحی مواضعات 185 نو ایل، 14 گیارہ ایل، 15 گیارہ ایل میں باقاعدہ طور پر مشترکہ کھاتے کو ختم کرکے تقسیم کے قوانین اور اصول وضوابط کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام مالکان کے ملکیت اور قبضے کے مطابق مخصوص خسرہ جات کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ونڈہ جات مرتب کر دیے گئے ہیں.

دوسرے مرحلے میں ساہیوال کے 50 مواضعات کی زرعی اراضی کو تقسیم کیاجا رہا ہے تاکہ عوام کے مشترکہ کھاتے کے باہمی مسائل کو مستقل طور پر ختم کیا جا سکے ۔

تیسرے مرحلے میں ضلع ساہیوال کے 478 موضع جات کو مکمل طور پر تقسیم کیا جائے گا. عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کوئی بھی واجبات خرچ کیے بغیر گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق بروقت اپنے رقبہ جات کو تقسیم کروائیں اور مشترکہ کھاتے کے مسائلِ کو مستقل طور پر ختم کریں.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ مختلف مواضعات میں تقسیم کا جائزہ لے رہے ہیں.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.