ساہیوال : چینی کمپنی کو ٹائم لائن کی پابندی نہ کرنے پر 5 کروڑ سے زائد جرمانہ

پچھلے 4 ماہ میں چینی کمپنی نے صرف1.91 فی صد مزید کام کیا جبکہ ہدف کے مطابق اسے 9.18 فی صد کام مکمل کرنا تھا۔

ساہیوال شہر میں جاری پسپ پروگرام کے تحت سیوریج لائن بچھانے کا کام کرنے والی چینی کمپنی چائنا گانسو کمپنی کو ٹائم لائن کی پابندی نہ کرنے پر مزید 5 کروڑ 5 لاکھ 47 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیاگیا۔

کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کام کی سست روی پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کمپنی سے ٹائم لائن کی پابندی کروانے کی ہدایت کی تاکہ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل ہو سکے۔

سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خان نے بتایا کہ یہ جرمانہ جولائی 2023 سے اب تک کام کی شرح 55.22 سے 64.40 تک کی بجائے صرف 57.13 فی صد مکمل کرنے پر عائد کیا گیا۔

یوں پچھلے 4 ماہ میں چینی کمپنی نے صرف1.91 فی صد مزید کام کیا جبکہ ہدف کے مطابق اسے 9.18 فی صد کام مکمل کرنا تھا۔

کمشنر شعیب اقبا ل سید نے مڈھالی روڈ پر مرمت کے کام کا بھی جائزہ لیا اور اسے اگلے 3 روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ عوام کی مشکلات کم ہو سکیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.