اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن نعیم بشیر کا بنیادی مرکز صحت 62 ڈی کا دورہ
اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن نے صفائی ستھرائی کو چیک کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانیوالی ادویات کا بھی جائزہ لیا.

پاکپتن (ساہیوال اپڈیٹس – ارشد فاروق بٹ) اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن نعیم بشیر بنیادی مرکز صحت 62 ڈی میں پہنچ گئے جہاں انہوں نے عملے کی حاضری چیک کی اور بی ایچ یو میں علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا.
اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن نے صفائی ستھرائی کو چیک کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانیوالی ادویات کا بھی جائزہ لیا. اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ علاقہ مکینوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے.
ان کا مزید کہنا تھا کہ گاہے بگاہے دیہات کے ہسپتالوں کی سرپرائز چیکنگ کی جائے گی تاکہ سہولیات کو مزید بہتر بنایا جاسکے.