پاکستان آرمی میں بطور سپاہی ملازمت کے مواقع

امیدوار اوکاڑہ آرمی سلیکشن اور ریکروٹمنٹ آفس میں آکر 20 نومبر سے 2 دسمبر 2023 تک رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

ساہیوال (ساہیوال اپڈیٹس – ارشد فاروق بٹ) پاکستان آرمی میں بطور سپاہی کی بھرتی کے لیے ڈویژن ساہیوال سے مطلوبہ قابلیت کے حامل افراد سے درخواستیں مطلوب ہیں۔

اہلیت:

اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن اور اقلیت (کسی بھی صوبے کا ہو) شادی شدہ/غیر شادی شدہ مرد شہری

عمر:

17 سال سے 23 سال، گریجویٹ یا اس سے زیادہ تعلیم یافتہ امیدواروں کے لیے عمر کی بالائی حد میں ایک سال اور شہدا، جنگ کے دوران زخمی ہونے والوں کے لواحقین کے لیے عمر کی بالائی حد میں 2 سال تک کی رعایت ہے. اس کے علاوہ ریٹائرڈ اور حاضر سروس فوجی افراد کے بچوں کے لیے بھی رعایت ہے۔

قد
سپاہی: 5 فٹ 6 انچ

تعلیمی قابلیت:

میٹرک یا مساوی یا اس سے زیادہ

انتخابی طریقہ کار:

امیدوار اوکاڑہ آرمی سلیکشن اور ریکروٹمنٹ آفس میں آکر 20 نومبر سے 2 دسمبر 2023 تک رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.