آپریٹر اسسٹنٹ کمشنرساہیوال محمد اسماعیل رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
آپریٹر نے شہری سے اس کے حق میں اسسٹنٹ کمشنر سے رپورٹ کروانےکیلئے رشوت طلب کی تھی۔

ساہیوال (ساہیوال اپڈیٹس – ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب) اینٹی کرپشن کی پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جس کے تحت آپریٹر اسسٹنٹ کمشنرساہیوال محمد اسماعیل کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے.
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن ساہیوال نے مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کر آپریٹر اے سی محمد اسماعیل کو گرفتار کر لیا ہے. آپریٹر نے شہری سے اس کے حق میں اسسٹنٹ کمشنر سے رپورٹ کروانےکیلئے رشوت طلب کی تھی۔
اینٹی کرپشن نے ملزم محمد اسماعیل سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے. اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے بھی چار مقدمات میں مطلوب اشتہاری آویز مسیح کو گرفتارکر لیا۔
اشتہاری آویز مسیح نے محکمہ ایجوکیشن میں ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں کو لو ٹا۔ ملزم آویز مسیح چار مقدمات میں اینٹی کرپشن کو مطلوب تھا.
اس موقع پر ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کر رہا ہے ۔
Koi us assistant commissioner ko bhi pakry ga ya tout hi arrest AUR release hu gy
ہاتھی بچ جاتے ہیں، گھاس کچلی جاتی ہے۔