یوم اقلیت کے موقع پر میونسپل کمیٹی پاک پتن میں تقریب کا انعقاد
تقریب کےبعد اظہار یکجہتی کے لیے ڈپٹی کمشنر پاکپتن نے اقلیتی رہنماؤں کے ساتھ کیک کاٹا.

پاکپتن (ساہیوال اپڈیٹس ، 12 اگست 2023) تمام اقلیتی ہمارے لیے قابل احترام اور ہمارے بہن بھائی محب وطن پاکستانی ہیں، ہم ان کی دل سے قدر اور احترام کرتے ہیں اور زندگی کے ہر موڑ پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں.
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر پاکپتن امتیاز احمد خان کھچی ہمراہ چیف أفسیر بلدیہ پاکپتن نوید سیلانی نے مقامی اقلیتوں کے نمائندگان کے ساتھ یوم اقلیت کے موقع پر میونسپل کمیٹی پاک پتن میں منعقدایک تقریب کے دوران کیا.
اس موقع پر سپروائزر بشیر مسیح ، سپروائزر امیر مسیح ، سپروائزر راشد مسیح ، سپروائزر طارق مسیح ، سپروائزر پرویز سلامت مسیح ، سپروائزر جاوید مسیح ،شہباز سلطان مسیح سپروائزر ، اور دیگر اقلیتی برادری کے نمائندے موجود تھے.
تقریب کےبعد اظہار یکجہتی کے لیے ڈپٹی کمشنر پاکپتن امتیاز احمد خان کھچی ہمراہ چیف أفسیر بلدیہ پاکپتن نوید سیلانی نے اقلیتی رہنماؤں کے ساتھ کیک کاٹا اور میونسپل افس سے مین روڈ تک واک میں بھی حصہ لیا.