میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد
پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عمران حسن خان نے امتحان بارے بریفنگ دی

ساہیوال (ساہیوال اپڈیٹس – ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز) میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ اختتام پذیر ہوگیا ہے. اس سلسلے میں ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج اور گورنمنٹ کالج میں 2 امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔
کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید اور ڈپٹی کمشنر اکرام الحق نے امتحانی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دونوں سنٹرز کا دورہ کیا اور والدین سے بھی ملاقات کی۔
انہوں نے والدین کے لئے قائم انتظار گاہوں میں انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن شفیق احمد ڈوگر بھی ہمراہ تھے۔
پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عمران حسن خان نے امتحان بارے بریفنگ دی اور بتایا کہ دونوں سنٹرز پر 4 ہزار کے قریب طلبہ و طالبات امتحان دیا۔
کمشنر شعیب اقبال سید نے بہترین انتظامات پر ڈپٹی کمشنر اکرام الحق کی انتظامی صلاحیتوں کو سراہا۔ ٹیسٹ کے بعد ٹریفک رواں رکھنے کے لئے تمام فیلڈ سٹاف ڈیوٹی پر موجود رہا۔