چیچہ وطنی : سابق ایم پی اے میجر غلام سرور کا اکلوتا بیٹا دھماکے میں شہید

میجر غلام سرور پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے ہیں.

چیچہ وطنی ( ساہیوال اپڈیٹس – 12 اگست 2023) پی ٹی آئی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی میجر غلام سرور کے جواں سال اکلوتے بیٹے میجر عدنان دھماکے میں شہید ہوگئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق میجر عدنان سرور جھنگ میں اپنے دفتر سول لائن نور ڈسٹری بیوٹر میں موجود تھے کہ کمرے میں دھماکہ ہوا جس وہ جاں بحق ہوگئے.

میجر عدنان کی نمازِ جنازہ چرچی گراونڈ جھنگ میں ادا کردی گئی جس میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی میجر غلام سرور کے سیاسی حریف ملک نعمان احمد لنگڑیال سمیت چیچہ وطنی سے سیاسی ، سماجی و صحافتی حلقوں سے کثیر افراد نے شرکت کی.

نمازِ جنازہ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے پڑھائی. شہید نے سوگواران میں بیوہ اور دو بچے بیٹا بیٹی چھوڑے ہیں. اللہ تعالی شہید کے درجات بلند فرما کر انہیں جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.