اوکاڑہ: اینٹی کرپشن کا پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر مہر محمد جاوید کے گھر چھاپہ

الیکشن 2024 سے قبل مختلف اداروں کو طاقتور حلقوں کی جانب سے دباو کا سامنا ہے اور اہم شخصیات کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے

اوکاڑہ (ساہیوال اپڈیٹس – ارشد فاروق بٹ) اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر مہر محمد جاوید کے گھر چھاپہ مارا لیکن وہ گھر پر موجود نہ تھے.

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے دوسری مرتبہ کے ٹکٹ ہولڈر مہر محمد جاوید کے خلاف اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ اینٹی کرپشن نے مہر محمد جاوید کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا لیکن وہ گھر میں موجود نہ تھے۔

واضح رہے کہ مہر محمد جاوید نے 2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر حصہ لیا تھا لیکن وہ الیکشن ہار گئے تھے۔ چند ماہ قبل پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے لیے انہوں نے دوسری بار ٹکٹ حاصل کیا تھا۔

اینٹی کرپشن میں درج مقدمے میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے رینالہ خورد میں اپنی کمرشل مارکیٹ کی فیسیں آن روڈ ویلیوایشن کی بجائے آف روڈ ویلیوایشن کے تحت جمع کروائیں جس سے قومی خزانے کا بھاری نقصان ہوا۔

واضح رہے کہ الیکشن 2024 سے قبل مختلف اداروں کو طاقتور حلقوں کی جانب سے دباو کا سامنا ہے اور اہم شخصیات کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے تاکہ الیکشن کی فضاء ایک سیاسی جماعت کے لیے ہموار کی جا سکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.