چیچہ وطنی : علمی و ادبی تنظیم "مکالمہ ” کے زیر اہتمام ہفتہ وار علمی و ادبی نشست کا انعقاد
تقریب کی نظامت سلمان بشیر نے کی ۔

چیچہ وطنی (ساہیوال اپڈیٹس ڈاٹ کوم – ترجمان مکالمہ ادبی تنظیم) چیچہ وطنی میں علمی و ادبی تنظیم "مکالمہ ” کے زیر اہتمام ہفتہ وار علمی و ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا جو کہ دو ادوار پر مشتمل تھی.
ادبی نشست کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت امجد فاروق نےحاصل کی۔ بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت محمد اشرف زاہد نے پیش کیا۔
پہلے دور میں معروف نثر نگار اور نقاد پروفیسر منیر ابن رزمی نے "بوئے گل، نالہ دل، دود چراغ محفل” ایک مطالعہ کے عنوان کے تحت نامور صحافی، سیاسی اور سماجی رہنما شورش کاشمیری کی کتاب کے اسلوب، انداز فکر اور فنی محاسن پر سیر حاصل گفتگو کی۔
دوسرے دور میں لاہور میں مقیم نوجوان شاعر علی حیدر نے بطور مہمان خاص مشاعرہ میں شرکت کی اور اپنے کلام سے نوازا۔ جب کہ مقامی شعرا محمد ارشد نادم ، محمد احمد بلال ، منظور الحق ، محمد نعیم بھٹٰی اور سلمان بشیر نے بھی اپنا کلام سنایا اور خوب داد سمیٹی ۔
تقریب کی نظامت سلمان بشیر نے کی ۔ تقریب میں معروف افسانہ نگار جمیل احمد انصاری ، ماہر تعلیم ملک تصور حسین اعوان، ظہیر احمد فاروقی اور مقامی صحافی مقصود احمد سندھو نے بھی شرکت کی۔