گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال سے اغوا نومولود بچہ بازیاب
خاتون کی شناخت میں نادرا نے بھی اہم کردار ادا کیا.

ساہیوال ( ساہیوال اپڈیٹس – 16 اگست 2023 ) ساہیوال پولیس نے گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم ٹیچنگ ہسپتال کے گائنی وارڈ سے اغوا نومولود بچہ بازیاب کرا لیا ہے.
تفصیلات کے مطابق پولیس نے مغوی بچے کو فیصل آباد سے بحفاظت بازیاب کروا لیا ہے. اغوا میں ملوث خاتون سمیت تین اغوا کار ملزمان گرفتارکر لیے گئے ہیں.
بچے کو پیدائش کے 2 گھنٹے بعد ہسپتال انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت اور ملی بھگت سے خاتون ملزمہ گائنی وارڈ سے اغوا کرکے لے گئی تھی.
اغوا کار مغوی بچے کو 3 روز تک لاہور، چنیوٹ اور فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں لیکر گھومتے رہے.
پولیس نے جدید سائنسی طریقہ تفتیش اور ای گیجٹس کو بروئے کار لاکر اغواء کاروں کا سراغ لگایا. خاتون کی شناخت میں نادرا نے بھی اہم کردار ادا کیا.