ساہیوال : گستاخانہ خط ٹک ٹاک پر لگانے والے مسیحی نوجوان کے خلاف مقدمہ درج

مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں.

ساہیوال ( ساہیوال اپڈیٹس – 20 اگست 2023 ) جڑانوالہ سانحے کا سبب بننے والے گستاخانہ خط کو ٹک ٹاک اکاؤنٹ میں اپلوڈ کرنے پر ساہیوال کے تھانہ ڈیرہ رحیم میں ایک مسیحی نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے. مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں.

تفصیلات کے مطابق چک نمبر 186 نو ایل کے رہائشی احسان عرف شان ولد بوٹا مسیح نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ ahsanraaj275 پر گستاخانہ خط لگایا جو جڑانوالہ سانحے کا سبب بنا تھا.

احسان مسیح کے اس فعل سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے اور مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی گئی. کسی بھی ممکنہ واقعے سے بچنے کیلئے پولیس موقع پر پہنچی اور حالات کو کنٹرول کیا گیا.

ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ رحیم عامرفاروق گجر نے پیکا ایکٹ، 295 اے بی اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مسیحی نوجوان کے خلاف اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے. پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.