ساہیوال ڈویژن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ

ڈویژن بھر میں 191 غیر ملکی افراد رہائش پذیر ہیں جن میں 45 کے پاس ویزےموجود ہیں۔

کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال اکرام الحق، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، تینوں اضلاع کے ڈی پی اوز ساہیوال فیصل شہزاد، اوکاڑہ کیپٹن (ر) منصور امان، پاکپتن طارق ولائیت سمیت نادرا، کسٹم اور متعلقہ اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔

کمشنر ساہیوال نے ہدایت کی ہے کہ ڈویژن بھر میں رہائش پذیر ایسے تمام افراد کا ڈیٹا مرتب کیا جائے تاکہ انہیں 31 اکتوبر کے بعد پالیسی کے مطابق ڈی پورٹ کیا جا سکے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈویژن بھر میں 191 غیر ملکی افراد رہائش پذیر ہیں جن میں 45 کے پاس ویزےموجود ہیں۔

6 کے ویزے اور 140افراد کے ریفیوجی کارڈز کی میعاد ختم ہو چکی ہے اور وہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہیں اور ان میں سے زیادہ ترافراد کا تعلق افغانستان سے ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.