ساہیوال : باپ نے سوتیلے بیٹے سے مل کر اپنی بیوی کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا
قتل کا افسوسناک واقعہ تھانہ یوسف والا کے نواحی گاؤں 85 فائیو ایل میں پیش آیا.

ساہیوال (ساہیوال اپڈیٹس – پریس کلب نیوز) ساہیوال کے نواحی اڈا یوسف والا میں باپ نے سوتیلے بیٹے سے مل کر اپنی بیوی کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا ہے.
تفصیلات کے مطابق قتل کا افسوسناک واقعہ تھانہ یوسف والا کے نواحی گاؤں 85 فائیو ایل میں پیش آیا جہاں باپ اور سوتیلے بیٹے نے مل کر مقتول آمنہ کو بے دردی سے کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔
مقتول آمنہ پانچ بچوں کی ماں تھی۔ باپ منظور اور بیٹا دونوں نشے کے عادی تھے۔ قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ یوسف والا نے موقع پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لے کر کاروائی کا اغاز کر دیا۔ مقتول کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.