رہنما جماعت اسلامی محمد حق نواز خان درانی کا اساتذہ سے اظہار یکجہتی

جماعت اسلامی احتجاج کرنے والے اساتذہ کے ساتھ کھڑی ہے اور تمام ایف آئی آرز خارج کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

چیچہ وطنی (ساہیوال اپڈیٹس – جماعت اسلامی میڈیا ونگ) چیچہ وطنی کے حلقہ این اے 143 سے جماعت اسلامی کے رہنما محمد حق نواز خان درانی نے اساتذہ سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی نگران حکومت کی جانب سے بہترین تعداد اور بہترین کارکردگی کے حامل سکولوں کی نجکاری ایک شرمناک اور قابل مذمت فعل ہے۔

نگران حکومت کی جانب سے لیوانکیشمنٹ اور پینشن رولز میں تبدیلی پر سراپا احتجاج اساتذہ پر پولیس لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے اورسکولوں کی نجکاری روک کر سرکاری ملازمین کے تمام جائز مطالبات کو فی الفور تسلیم کیا جائے۔

جماعت اسلامی احتجاج کرنے والے اساتذہ کے ساتھ کھڑی ہے اور تمام ایف آئی آرز خارج کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.