گورنمنٹ ننگل انبیاء ہائی سکول نمبر1 میں مفت یونیفارم تقسیم کرنے کی تقریب

اس موقع پر ہیڈماسٹرمحمدسلیم، بینک سٹاف اوراساتذہ کرام بھی موجودتھے.

ساہیوال (ساہیوال اپڈیٹس – ارشد فاروق بٹ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسیکنڈری خادم حسین موہل نے کہا ہے تعلیم ایک ایسا ہتھیار ہے جس سے انسان کامیابی حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں. ملکی ترقی میں نوجوان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں.

خادم حسین موہل یہاں بینک آف پنجاب کے تعاون سے گورنمنٹ ننگل انبیاء ہائی سکول نمبر1میں سکول کے بچوں میں مفت یونیفارم تقسیم کرنے کے تقریب سے خطاب کررہے تھے.

اس موقع پر ہیڈماسٹرمحمدسلیم، بینک سٹاف اوراساتذہ کرام بھی موجودتھے. انہوں نے کہاکہ بچے ہماراحال ہی نہیں بلکہ مستقبل بھی ہیں اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے.

اس موقع پر ڈی ای او خادم حسین موہل کو سکول کا وزٹ کرایاگیااورانہیں تعلیمی سرگرمیوں کے متعلق بریفنگ دی گئی. بعدازاں انہوں نے سکول کے سبزہ زارمیں پودا لگا کر شجرکاری مہم کاآغازکیا.

اس موقع پر ڈی ای او خادم حسین موہل نے بینک آف پنجاب کی مددگار سکیم کے تحت طلباء میں مفت یونیفارم تقسیم کرنے پر بینک انتظامیہ کا شکریہ اداکیا.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.