جشن آزادی کی مناسبت سےگورنمنٹ ننگل انبیا ہائی سکول نمبر1 میں والی بال میچ
معاشرے میں رواداری کے فروغ میں کھیل کی اہمیت مسلمہ ہے

ساہیوال (ساہیوال اپڈیٹس – 12 اگست 2023) سی ای اوایجوکیشن چوہدری محمداکرام نے کہا ہے کہ کھیل نوجوانوں کی ذہنی وجسمانی نشوونما کیلئے ضروری ہیں.
معاشرے میں رواداری کے فروغ میں کھیل کی اہمیت مسلمہ ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت کھیلوں پر سب سے زیادہ توجہ دے رہی ہے۔
وہ یہاں سپورٹس تقریبات 2023 بسلسلہ جشن آزادی کی مناسبت سے گورنمنٹ ننگل انبیا ہائی سکول نمبر1 میں منعقدہ والی بال میچ کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔
تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسیکنڈری خادم حسین موہل نے خصوصی شرکت کی۔ میچ گورنمنٹ ہائی سکول ٹھٹھہ بہادر سنگھ اورگورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول 56 فائیو ایل قادرآباد کے درمیان کھیلا گیاجو ہائر سیکنڈری سکول 56 فائیو ایل نے 3 پوائنٹ سے ہائی سکول ٹھٹھہ بہادر سنگھ سے با آسانی جیت لیا۔
سی ای اوایجوکیشن چوہدری محمداکرام نے مزیدکہا کہ ساہیوال کے تمام تعلیمی اداروں میں بچوں کی بہترین نشوونما ہواور انہیں زندگی کی تمام مشکلات کا سامنا کرنے کے لیے کھیلوں پر پوری توجہ دی جاتی ہے۔ اس موقع پر فاتح ٹیم میں انعامات تقسیم کیے گئے اور انہیں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی.