گورنمنٹ امامیہ ایسوسی ایٹ کالج ساہیوال میں جشن آزادی تقریب

تقریب کے اختتام پر اساتذہ و طلباء نے کرکٹ کے مختصر نمائشی میچ کا بھی انعقاد کیا.

یوم آزادی پاکستان کے موقع پر گورنمنٹ امامیہ ایسوسی ایٹ کالج ساہیوال میں خصوصی تقریب ملی جوش و خروش سے منائی گئی۔

تلاوتِ قرآن کریم کے بعد سائرن بجایا گیا۔ پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا اور ملک و قوم کے لیے رقت آمیز دعائے خیر کی گئی۔ اس موقع پر پرنسپل پروفیسر شہزاد رفیق نے بچوں کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا اور شجر کاری کی گئی۔

اساتذہ نے اجتماعی و انفرادی سطح پر جذبہ حب الوطنی کے فروغ پر زور دیا اور بطور استاد قلب صمیم سے اپنی زمہ داریاں نبھانے کے فرض کا اعادہ کیا۔

تقریب کے اختتام پر اساتذہ و طلباء نے کرکٹ کے مختصر نمائشی میچ کا بھی انعقاد کیا اور جیتنے والی ٹیم کو انعامات دیے گئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.