گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال سے نومولود بچہ اغوا

اغواء کار عورت مسلسل چار گھنٹے تک ہسپتال میں پھرتی رہی لیکن سیکورٹی نے پوچھا تک نہیں.

ساہیوال (ساہیوال اپڈیٹس – 13 اگست 2023)گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال سے رات 2 بجے نامعلوم عورت نے نو مولود بچہ اغوا کر لیا ہے.

تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم ہسپتال میں زبیر کے ہاں بیٹا پیدا ہوا، جسے نامعلوم عورت نے اغواء کر لیا. ورثاء کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اغواء کار عورت مسلسل چار گھنٹے تک ہسپتال میں پھرتی رہی لیکن سیکورٹی نے پوچھا تک نہیں.

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محبوب رشید نے سخت نوٹس لیتے ہوئے وقوعہ کی رپورٹ طلب کرلی. آر پی او نے ملزمہ، اس کے سہولت کاروں کی فوری گرفتاری اور نومولود مغوی کی برآمدگی کا حکم دیتے ہوئے فالو اپ اقدامات سے آگاہ رکھنے کے احکامات بھی دئیے.

آر پی او محبوب رشید کو بتایا گیا کہ ڈی ایس پی سٹی ساہیوال کی سربراہی میں پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس میں آئی ٹی ماہرین بھی شامل ہیں۔

پولیس کی خصوصی ٹیم نے بچے کے اغواء کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے. جائے وقوعہ سے ملنے والے ٹھوس شواہد کی روشنی میں بچے کی بازیابی اور ملزمہ کی گرفتاری کے لئے پولیس کی کوششیں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔

آر پی او محبوب رشید کا کہنا تھا کہ اگلے 48 گھنٹوں میں بچے کی بر آمدگی اور ملزمہ کی گرفتاری ہر صورت ہو جانی چاہیے۔ اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا سستی نا قابل برادشت ہو گی.

ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے قیوم ہسپتال سے نومولود بچے کے اغوا کا نوٹس لے لیا

ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے قیوم ہسپتال سے نومولود بچے کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے. ایڈیشنل ڈپٹی کمشر جنرل کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔

کمیٹی واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گی، مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے. بچے کی بازیابی کے لئے بھرپور کوششیں جاری ہیں، ڈپٹی کمشنر کی متاثرہ خاندان سے بھی ملاقات.

اپڈیٹ : پولیس نے ملزمہ کا خاکہ جاری کر دیا ہے۔

Sketch of suspected in kidnapping case

اپڈیٹ: ساہیوال پولیس نے گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم ٹیچنگ ہسپتال کے گائنی وارڈ سے اغوا نومولود بچہ بازیاب کرا لیا ہے. ساہیوال پولیس نے اس حوالے سے ایک ویڈیو رپورٹ جاری کی ہے.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.