ڈپٹی کمشنر ساہیوال اکرام الحق کا گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو سروس ڈیلوری کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر ساہیوال اکرام الحق نے گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی.

انہوں نے مریضوں سے علاج معالجے کی سہولیات بارے دریافت کیا اور ڈیوٹی ڈاکٹرز سے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے تفصیلی بریفنگ لی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اکرام الحق نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کے لواحقین سے سہولیات بارے دریافت کیا۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید نیازی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر اکرام الحق نے مختلف وارڈز میں طبی سہولیات چیک کیں اور ہسپتال انتظامیہ کو مفت ادویات سمیت تمام سہولیات حکومتی احکامات کے مطابق فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا فوکس ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے بھی خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو سروس ڈیلوری کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.