گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 86 سکس آر میں تقریب تقسیم انعامات
مہمان خصوی سی ای او ایجوکیشن ساہیوال اکرام الحق تھے۔

ساہیوال (ساہیوال اپڈیٹس – ٹیچرز نیوز) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 86 سکس آر میں ساہیوال بورڈ میں پوزیشن لینے والی بچیوں کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوی سی ای او ایجوکیشن ساہیوال اکرام الحق تھے۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 86 سکس آر ساہیوال کی ہونہار طالبہ رمشاء شہزادی نے سالانہ امتحان نہم کلاس آرٹس سبجیکٹ میں 525 نمبر حاصل کرکے تحصیل ساہیوال میں دوسری اور ڈسٹرکٹ ساہیوال میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
اسی طرح دیگر بچیوں میں نہم کلاس سائنس سبجیکٹ کی طالبہ ماریہ زاہد نے 522 عروج فاطمہ نے 518 اور دہم کلاس کی حافظہ ربیعہ نے 1018 اور ایمان کوثر نے971 نمبرز حاصل کرکے سکول کا نام روشن کیا۔
اسی سلسلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچیوں کے اعزاز میں سکول انتظامیہ نے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں سی ای او ایجوکیشن اکرام الحق، ڈی ای او سکینڈری خادم حسین موہل، ڈی ای او احسان فرید، پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول 86 سکس آر علی رضا بخاری، پرنسپل سکول مسز ثمینہ حسن ، پروفیسر اسلم اور مہر ریاض الحق نے شرکت کی.
سی ای او ایجوکیشن اکرام الحق اور ڈی ای او خادم حسین موہل نے پوزیشن حاصل کرنے والی بچیوں کو انعامات سے نوازا اور ان کی ٹیچرز مس نگہت، مس قمر، مس عاصمہ، مس کلثوم، مس رافعہ کو بھی انعامات دیئے گئے۔
سکول پرنسپل مسز ثمینہ حسن نے اس موقع پر بتایا کہ بطور ایس ایس ٹی ان کی کلاس کا رزلٹ مجموعی طور پر 95 فیصد رہا اور ان کی کلاس کا موجودہ رزلٹ ریاضی میں96 فیصد ,فزکس میں 100 فیصد اور کیمسٹری میں 94 فیصد رہا ہے.
پرنسپل کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی طرف سے بچیوں کو دو دو ہزار روپے کا ماہانہ وظیفہ دے رہی ہوں۔ آخر میں پرنسپل مسز ثمینہ حسن نے سی ای او ایجوکیشن اکرام الحق، ڈی ای او سکینڈری خادم حسین موہل اور دیگر شرکاء کا تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور بہترین انتظامات کرنے پر مس ثریا شفقت ، مس روبینہ کوثر اور مس عظیمہ طالب کی کاوش کو سراہا گیا۔