چیچہ وطنی: تھانہ غازی آباد کی حدود میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکوگرفتار
ڈاکو بوریوالہ روڈ سے موٹر سائیکل سوار بیوپاری سے 45 ہزار روپے چھین کر فرار ہورہے تھے۔

چیچہ وطنی (ساہیوال اپڈیٹس – 25 اگست 2023 – شیخ اعجاز سے ) چیچہ وطنی کے تھانہ غازی آباد کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار لیا گیا ہے.
تفصیلات کے مطابق ڈاکو بوریوالہ روڈ سے موٹر سائیکل سوار بیوپاری سے 45 ہزار روپے چھین کر فرار ہورہے تھے۔ اطلاع ملنے پر اڈا غازی آباد کے قریب تھانہ غازی پولیس سے ڈاکوؤں کا مبینہ مقابلہ ہوا۔
مقابلے کے نتیجے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک ڈاکو کی حالت تشویشناک ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. بیوپاری سے چھینی ہوئی رقم 45 ہزار روپے، 2 عدد پسٹل اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا ہے.
ڈاکو فیصل آباد کے رہائشی بتائے جاتے ہیں. اس مقابلے کے حوالے سے مزید تفصیلات ابھی پولیس ترجمان نے پبلک نہیں کیں.