پنجاب کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ 10ستمبر کو ہوگا

انٹری ٹیسٹ کے لئے ساہیوال میں دو سنٹرز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اور ڈی پی ایس میں بنائے گئے ہیں

ساہیوال (ساہیوال اپڈیٹس – ارشد فاروق بٹ) پنجاب کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ 10 ستمبر بروز اتوار منعقد ہوگا.

انٹری ٹیسٹ کے لئے ساہیوال میں دو سنٹرز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اور ڈی پی ایس میں بنائے گئے ہیں جس میں بالترتیب 1120 طلبہ اور 2584 طالبات امتحان دیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے لئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر اکرام الحق کی زیر صدارت منٹگمری ہال میں اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید عثمان منیر بخاری، اے سی ساہیوال محمد عظمان چوہدری سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی.

ڈپٹی کمشنر اکرام الحق نے ٹیسٹ کے موقع پر طلبہ وطالبات اور ان کے ہمراہ آنے والے والدین کے لئے بہترین انتظامات کرنے اور ٹریفک مینجمنٹ پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے دونوں تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ والدین کے بیٹھنے اور انہیں پینے کے پانی کی فراہمی کا بھی انتظام کیا جائے۔

اجلاس میں دوسرے شہروں سے آنے والے طلبہ و طالبات کی رہنمائی کے لئے شہر کے تمام انٹری پوائنٹس پر بینرز بھی لگانے کی ہدایت کی. انہوں نے دونوں سنٹرز پر ہیلتھ بوتھ بنانے کی بھی ہدایت کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.