ساہیوال : مہنگائی اور بجلی کے بل سے تنگ آ کر رکشہ ڈرائیور نے زہریلی گولیاں کھا لیں
رکشہ ڈرائیور اسلام نے مہنگائی کے ہاتھوں دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں۔

ساہیوال (ساہیوال اپڈیٹس – 4 ستمبر 2023 ) ساہیوال شہر میں مہنگائی اور بجلی کے بل سے تنگ آ کر رکشہ ڈرائیور نے زہریلی گولیاں کھا لیں.
تفصیلات کے مطابق رکشہ ڈرائیور اسلام نے مہنگائی کے ہاتھوں دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ رکشہ ڈرائیور کو تشویشناک حالت میں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ و رواں ماہ حکومت پاکستان نے بجلی بلوں کی مد میں کئی ایک غیر قانونی ٹیکسز کی وصولی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس سے بجلی بل کئی گنا بڑھ گئے ہیں. پاکستان کے طول و عرض میں نگران حکومت اور ان کو مسلط کرنے والوں کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری ہے.