الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستیں 25 اکتوبر تک غیر منجمند کر دیں
ووٹرز اپنا شناختی کارڈ 8300 پر ایس ایم ایس کر کے ووٹ کے اندراج کی تفصیل معلوم کر سکتے ہیں۔

ساہیوال (ساہیوال اپڈیٹس – ارشد فاروق بٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوام کی سہولت کے لئے منجمد کی گئی انتخابی فہرستیں 25 اکتوبر تک غیر منجمند کر دی ہیں۔
تمام اہل افراد 25 اکتوبر تک اپنے ووٹ کے اندراج، اخراج، منتقلی اور شناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستگی کروا سکتے ہیں۔ یہ بات ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد اطہر چوہدری نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔
انہوں نے بتایا کہ ووٹرز اپنا شناختی کارڈ 8300 پر ایس ایم ایس کر کے ووٹ کے اندراج کی تفصیل معلوم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ووٹ کے اندراج، ٹرانسفر کے لئے فارم نمبر21، ووٹ کے اخراج، اعتراض کے لئے فارم نمبر 22 اور ووٹ کے کوائف کی درستگی کے لئے فارم نمبر23 استعمال کریں. یہ فارمز الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔