ای خدمت مرکز فرید ٹاؤن میں آزادی کیک کاٹنے کی خصوصی تقریب
اس موقع پر ملک کی سلامتی اور ترقی کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔

ساہیوال (ساہیوال اپڈیٹس – 12 اگست 2023) یوم آزادی تقریبات کے سلسلے میں ای خدمت مرکز فرید ٹاؤن میں آزادی کیک کاٹنے کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔
ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق اور مینجر ای خدمت مرکز مدثر منظور سمیت عملے کے تمام ارکان نے بھی اس خصوصی تقریب میں شرکت کی۔
شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر نے پاکستان کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانان ہند پر ایک احسان عظیم قرار دیا اور کہا کہ ہمیں اس ملک اور آزادی کی قدر کرنی چاہیے اور ہمارا ہر قول و فعل پاکستان کی ترقی، سلامتی، بقا اور مضبوطی کے لئے ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد اور بھائی چارے کے ذریعے ہی ملک دشمن عناصر کو شکست دے سکتے ہیں اور 14 اگست کا یوم آزادی ہمیں اسی اتحاد اور بھائی چارے کے سبق کا اعادہ کراتاہے۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور ترقی کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔