ساہیوال : منشیات فروشوں کا مخبری کے شبے میں نوجوان پر وحشیانہ تشدد

ملزمان کر زنج تھا کہ عمیر نامی نوجوان پولیس کو ہماری مخبری کرتا ھے.

ساہیوال (ساہیوال اپڈیٹس – 20 اگست 2023) مخبری کے شبے میں منشیات فروشوں نے بوہڑ والا چوک میں نوجوان کو ڈنڈوں سوٹوں اور کلہاڑیوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا.

ملزمان کر زنج تھا کہ عمیر نامی نوجوان پولیس کو ہماری مخبری کرتا ھے. نوجوان کے سر اور چہرے پر زخم آئے . نوجوان کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

تھانہ سٹی پولیس ساہیوال نے نوجوان کی درخواست پر کاروائی کرتے ھوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے. تاہم ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.