ڈی پی ایس ساہیوال کے طالبعلم کی ساہیوال بورڈ میں پہلی پوزیشن

نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے پر پرنسپل برگیڈئر (ر) سید انوار الحسن کرمانی نے طلباوطالبات اور اساتذہ کو مبارکباد دی ہے.

ساہیوال (ساہیوال اپڈیٹس – ارشد فاروق بٹ) انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات میں ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے. طالبعلم محمد مرتضی نے 1060 نمبر حاصل کر کے ساہیوال بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے.

جبکہ سکول ہذا کی طالبہ مریم بشری نے 1040 نمبر حاصل کر کے پری انجینئرنگ گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے. محمد حسیب یاسین نے 1051 نمبر حاصل کر کے پری میڈیکل گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے.

ارتضا علی نے 1036 نمبر حاصل کر کے پری انجینئرنگ گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے. نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے پر پرنسپل برگیڈئر (ر) سید انوار الحسن کرمانی نے طلباوطالبات اور اساتذہ کو مبارکباد دی ہے.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.