ڈپٹی کمشنر ساہیوال اکرام الحق کا متعدد بھٹہ خشت کا دورہ

انہوں نے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر بھٹہ جلانے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا

ساہیوال (ساہیوال اپڈیٹس – ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز) ڈپٹی کمشنر ساہیوال اکرام الحق نے کمشنر ساہیوال کے احکامات پر متعدد بھٹہ خشت کے دورے کیے اور سموگ کی صورتحال کا جائزہ لیا.

چک نمبر 135/9 ایل میں چوہدری برکس کمپنی کے بھٹہ خشت پر بات چیت کرتے ہوئے بھٹہ مالکان پر زور دیا کہ ماحولیاتی آلودگی دور کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں اور کوئی ایسا فیول نہ جلائیں جس سے خطرناک دھواں پیدا ہو کر ماحول خراب کرے۔

انہوں نے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر بھٹہ جلانے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور بھٹہ مالکان کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ بعد ازاں انہوں نے زیر تعمیر ضلعی الیکشن کمیشن کے دفاتر کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے لئے سائٹ کا دورہ کیا اور جاری کام کو دیکھا –

انہو ں نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے متعلقہ آفیسر اور ٹھیکیدار سے بات چیت کرتے ہوئے دفاتر کی تعمیر مقررہ مدت میں مکمل کرنے اور تعمیراتی کام کی کوالٹی ہر صورت یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے دفاتر کو جانے والے راستے کی چوڑائی بڑھانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.