ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی زیرصدارت بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس

اجلاس میں جڑانوالہ واقعہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کی گئی.

ساہیوال (ساہیوال اپڈیٹس – 16 اگست 2023) ڈپٹی کمشنر اکرام الحق نے کہا ہے کہ ضلع ساہیوال میں امن و امان کی فضابرقرار رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور کسی کو شہر میں شر پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ساہیوال میں تمام مذاہب کی عبادتگاہوں کی حفاظت یقینی بنائی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ضلعی بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا.

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید عثمان منیر بخاری، اے سی ساہیوال محمد عظمان چوہدری، ڈی ایس پی پنجاب پولیس ریاض احمد، علماء کرام جن میں احسان الحق فریدی، قاری بشیر احمد، محمد ندیم فریدی، قاری عتیق الرحمن، مولانا محمد عابد کے علاوہ مسیحی برادری سے بشپ ابراھاہم عظیم ڈینئل، ایلڈر دلبر جانی، پادری آرسن، یوسف اظہر، عاشق ناز، ندیم جوزف سمیت دیگرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں جڑانوالہ واقعہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کی گئی اور واقعہ کے ذمہ داران کو کیفردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا۔ ایسے واقعات کی مستقبل میں روک تھام کے لئے لائحہ عمل بنانے اور ذمہ داروں کو کڑی سے کڑی سزا دلوانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

علماء کرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے امن کے لئے تمام عوام متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے افراد اتحاد و اتفاق اور باہمی یگانگت کی فضا کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.