کامیسٹس یونیوسٹی اسلام آباد، ساہیوال کیمپس کے سالانہ کانووکیشن کا انعقاد
کانووکیشن میں 655 طلبا و طالبات کو ڈگری سے نوازا جائے گا۔

ساہیوال (ساہیوال اپڈیٹس – ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز) کامیسٹس یونیوسٹی اسلام آباد، ساہیوال کیمپس کا سالانہ کانووکیشن بروز منگل 14 نومبر 2023 صبح 10 بجے یونیورسٹی ہذا میں منعقد کیا جائے گا۔
کانووکیشن میں 655 طلبا و طالبات کو ڈگری سے نوازا جائے گا۔ یہ بات یونیورسٹی ترجمان نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔ ترجمان کے مطابق کانووکیشن میں 393 طلباء اور 262 طالبات کو ڈگری سے نوازا جائے گا جن میں 546 بی ایس گریجوایٹس اور 109 ایم ایس گریجوایٹ شامل ہیں جبکہ 29 طلبہ کو گولڈ، براؤنز اور سلور میڈلز بھی دیئے جائیں گے جن میں 8 طلباء اور 21 طالبات شامل ہیں۔
یہ ڈگریاں کمپیوٹر سائنس، مکینکل انجینئرنگ، الیکٹرک اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ، سول انجینئرنگ، بائیو سائنسز، ریاضی اور مینجمنٹ سائنسز کے شعبہ جات میں دی جائیں گی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر انعام الرحمٰن (ہلالِ امتیاز، ستارہ امتیاز، اعزازِ کمال) ہوں گے جبکہ طلبہ اور ان کے والدین کے ساتھ ساتھ سیاسی و سماجی شخصیات بھی تقریب کا حصہ ہوں گی۔