کمشنر ساہیوال ڈویژن کا گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ
انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

ساہیوال (ساہیوال اپڈیٹس – ارشد فاروق بٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایمرجنسی اور استقبالیہ کاونٹر کا معائنہ کیا۔
انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ کے گیٹ کے سامنے کھڑی کی گئی ریڑھیوں اور تجاوزات پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ انہیں فوری ہٹایا جائے تاکہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔