یوم آزادی کے موقع پر ساہیوال شہر کی صفائی کے لیے جائزہ اجلاس

انہوں نے شہر کے کمرشل علاقوں میں تجاوزات کے خلاف مہم کو جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

یوم آزادی کے موقع پر ساہیوال شہر میں صفائی کے بہترین انتظامات کرنے کے لئے کمشنر آفس میں خصوصی اجلاس کا انعقاد ہوا.

اس اہم قومی دن کے موقع پر شہر کی تمام اہم شاہراہوں کی صفائی یقینی بنائی جائے، آبادیوں میں کہیں بھی سیوریج کا پانی جمع نہ ہو، شفیق احمد ڈوگر کی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر شہر میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے کمشنر آفس میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر نے کی۔

اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر شاہ ذیب، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر نبی دیوان، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اشفاق احمد اور پسپ کے سٹی مینجر محمد اسجد خان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

انہوں نے کارپوریشن کے عملے کو ہدیت کی کہ اس اہم قومی دن کی مناسبت سے اہم سڑکوں سمیت ساہیوال آرٹس کونسل اور کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور کارپوریشن دفاتر کی خصوصی صفائی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے شہر کے کمرشل علاقوں میں تجاوزات کے خلاف مہم کو جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ شفیق احمد ڈوگر نے کہا کہ یہ شہر ہم سب کا ہے اور ہمیں اسے صاف ستھرا رکھنے کی ذمہ داری بھی اٹھائی جانی چاہیے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.