نگران وزیراعلی پنجاب کا ساہیوال بائی پاس پر جاری ترقیاتی کام کا معائنہ

انہوں نے منصوبے کی تکمیل کے لئے درکار مزید 40 کروڑ روپے فوری جاری کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ساہیوال ( ساہیوال اپڈیٹس – ارشد فاروق بٹ ) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ساہیوال بائی پاس پر جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات دیں.

وزیراعلی پنجاب نے محکمہ ہائی وے کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار تیز کرکے منصوبہ دسمبر تک مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش سفری مشکلات کم ہو سکیں۔

انہوں نے منصوبے کی تکمیل کے لئے درکار مزید 40 کروڑ روپے فوری جاری کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے ساہیوال پاک پتن روڈ کی کارپٹنگ مکمل کرنے کے لئے درکار 2 ارب روپے فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا جس سے یہ اہم بین الاضلاعی دورویہ سڑک کارپٹ ہو جائے گی۔

انہوں نے ساہیوال شہر سے گزرنے والی اولڈ جی ٹی روڈ کی تعمیر و مرمت اور توسیع کی بھی اصولی منظوری دیتے ہوئے محکمہ ہائی وے کو ہدایت کی کہ اس منصوبے پر فوری کام شروع کیا جائے.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.