چیچہ وطنی: 9 ایل نہر میں شگاف پڑنے سے چک 163 کا رقبہ زیر آب

کسانوں کا کہنا ہے کہ غفلت کے مرتکب محکم انہار کے افسران کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی کی جائے۔

چیچہ وطنی (ساہیوال اپڈیٹس – عبدالجبار گجر سے) چیچہ وطنی کے علاقے تھانہ غازی آباد کی حدود میں 9 ایل نہر میں شگاف پڑنے سے چک 163 کا رقبہ زیر آب آ گیا.

تفصیلات کے مطابق 9 ایل نہر جو کہ ویو ہوٹل ساہیوال کے قریب ایل بی ڈی سی نہر سے نکلتی ہے، تحصیل ساہیوال و چیچہ وطنی کے مختلف زرعی رقبہ جات کو سیراب کرتی ہے۔ آج بروز بدھ 15 نومبر کو چک نمبر 163 نو ایل کے قریب نہر میں شگاف پڑنے سے قریبی زرعی رقبہ زیر آب آ گیا جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔

1. راجہ عزت ولد افتخار کا 10 ایکڑ رقبہ متاثر ہوا جس میں سے 5 ایکڑ پر گندم کی فصل تھی جبکہ 5 ایکڑ پر آلو کی فصل تھی۔
2. طارق مسعود ولد مسعود احمد کی 40 ایکڑ فصل متاثر ہوئی جس میں سے 16 ایکڑ پر گندم جبکہ 24 ایکڑ پر آلو کی فصل تھی۔
3. راجہ عمیر ولد لیاقت کی چار ایکڑ فصل متاثر ہوئی جس میں سے 3 ایکڑ پر گندم اور ایک ایکڑ میں چارہ تھا۔
4. ماسٹر رفیق کی مجموعی طور پر 7 ایکڑ گندم کی فصل متاثر ہوئی۔

متاثرہ کسانوں کا کہنا ہے کہ محکم انہار کی جانب سے نہر کی بھل صفائی، پشتوں کی حفاظت ، دیکھ بھال اور مرمت نہیں کی گئی جس کی وجہ سے زرعی رقبہ زیر آب آیا ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ غفلت کے مرتکب محکم انہار کے افسران کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی کی جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.