چیچہ وطی پولیس کی حراست میں ملزم ہلاک، ایس ایچ او سمیت چھ اہلکاروں پر مقدمہ درج

ملزم کی حالت غیر ہونے پر چیچہ وطنی پولیس اہکار ملزم کا نجی ہسپتال میں علاج کراتے رہے۔

چیچہ وطنی (ساہیوال اپڈیٹس – 13 اگست 2023 ) تھانہ شاہکوٹ چیچہ وطنی پولیس کے مبینہ تشدد سے زیر حراست ملزم جان کی بازی ہار گیا جس پر ایس ایچ او تھانہ شاہکوٹ اعجاز اسلم، ایس آئی رانا عابد حسین اور چھ اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہکوٹ میں زیر حراست ملزم طارق ولد کبیر قوم بلوچ سکنہ 26 چودہ ایل کی دوران پولیس حراست ہلاکت کے بعد شہریوں نے اقبال نگر میں سخت احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دیا.

شہریوں کے احتجاج پر ڈی ایس پی سرکل مہر وسیم سیال موقع پر پہنچے اور روڈ کلئیر کرایا. ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے بدامنی کا نوٹس لیتے ہوئے مدعی کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ شاہکوٹ اعجاز اسلم، ایس آئی رانا عابد حسین اور چھ کس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے.

اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کا کہنا تھا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی.

واضح رہے کہ ملزم طارق ولد کبیر قوم بلوچ سکنہ 26 چودہ ایل کئی روز سے چیچہ وطنی پولیس کی حراست میں تھا اور لواحقین کو ملنے کی جازت نہ تھی. شدید تشدد کے بعد ملزم کی حالت غیر ہونے پر پولیس اہکار ملزم کو سرکاری ہسپتال لے جانے کی بجائے ڈاکٹر مراتب علی کے نجی ہسپتال راحت سرجیکل میں لے گئے جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ملزم جاں بحق ہو گیا.

جاں بحق ملزم طارق کی عمر 35 برس تھی اور وہ بکریوں کا بیوپار کرتا تھا. ملزم کے لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر مراتب کے خلاف بھی سہولت کاری کے الزام میں کاروائی کی جائے تاکہ کوئی نجی ہسپتال پولیس کے کارناموں پر پردہ نہ ڈال سکے.

FIR against SHO Shahkot Chichawatni
ایس ایچ او شاہکوٹ تھانہ اور دیگر کے خلاف درج ایف آئی آر
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.