چیچہ وطنی : زنا بالجبر کی شکار لڑکی کا پولیس پر عدم تعاون کا الزام

متاثرہ خاتون کے مطابق اس تاخیر کا فائدہ ملزمان کو ہوا.

چیچہ وطنی (ساہیوال اپڈیٹس – 24 اگست 2023 – ظفر اقبال انصاری، صدر تحصیل پریس کلب ) تھانہ سٹی چیچہ وطنی کی حدود میں واقع الفتح ٹاؤن کی رہائشی رفعت ستارہ ولد منظور احمد قوم مغل نے پولیس کے تفتیشی افسر پر عدم تعاون کا الزام لگایا ہے.

تفصیل کے مطابق زنا بالجبر کی شکار لڑکی نے تھانہ سٹی میں درخواست دیتے ہوئے ہوئے موقف اختیار کیا کی 15 جون 2023 کو عمران وغیرہ نے اسلحہ کے زور پر ناصرف زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل کرتے رہے.

جس پر پولیس تھانہ سٹی چیچہ وطنی نے 376ت پ/511ت پ /292 ت پ کے تحت مقدمہ تو درج کرلیا مگر ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوانے کی بجائے مقدمہ کے تفتیشی افسر اے ایس آئی امجد اسلام نے ملزمان کے ساتھ مبینہ طور پر ساز باز ہوکر ان کی ضمانتیں کنفرم کروانے کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر چیچہ وطنی سے بروقت سیمپل نہ لے کر psfa لیبارٹری لاہور پہنچانے میں تاخیر سے کام لیا.

متاثرہ خاتون کے مطابق اس تاخیر کا فائدہ ملزمان کو ہوا. متاثرہ خاتون نے حصول انصاف کے لیے معزز عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سیمپل بروقت وصول نہ کرکے زنا بالجبر کے نامزد ملزمان کی ضمانتیں کنفرم کروانے میں راہ ہموارکرنا تفتیشی افسر اے ایس آئی امجد اسلام کی ملی بھگت کا منہ بولتا ثبوت ہے. جس پر پولیس آرڈر 2002_155C کے تحت کاروائی کی جائے.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.