چیچہ و طنی : چک 111 سیون آر موڑ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا
حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہے.

چیچہ وطنی (ساہیوال اپڈیٹس – ارشد فاروق بٹ) چیچہ وطنی کمالیہ روڈ چک 111 سیون آر موڑ کے سامنے تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا ہے.
تفصیلات کے مطابق حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہے. دونوں موٹر سائیکل سواروں کا تعلق اڈا کلیرا تحصیل کمالیہ سے بتایا جاتا ہے.
افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی 1122 اور پولیس تھانہ صدر موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس اور ریسکیو 1122 نے زخمی نوجوان کو طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں شفٹ کر دیا ہے.
واضح رہے کہ چیچہ وطنی سے فیصل آباد روڈ دو رویہ نہ ہونے کے باعث حادثات کی آماجگاہ بن چکا ہے. شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک کو جلد از جلد دو رویہ کیا جائے تاکہ حادثات میں کمی لائی جا سکے.