چیچہ وطنی کمالیہ روڈ پہ نیازی ایکسپریس نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل دیا

حادثے میں میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ بچی معجزانہ طور پہ بچ گئی۔

چیچہ وطنی ( ساہیوال اپڈیٹس – ارشد فاروق بٹ ) چیچہ وطنی کمالیہ روڈ پہ نیازی ایکسپریس نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل دیا جس سے میاں بیوی جاں بحق اور انکی بچی معجزانہ طور پر بچ گئی ہے.

حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے لگتا ہے کہ بظاہر سو فیصد قصور موٹر سائیکل والے کا ہے۔ اگر وہ پیچھے دیکھ کر مڑتا تو ایسا نا ہوتا۔ دوسری جانب بس ڈرائیورز کو بھی چاہیے کہ پٹرول پمپس کے نزدیک گاڑی آہستہ کر لیا کریں۔

ہمیشہ اپنے موٹرسائیکل پہ ساٸیڈ مرر کا استعمال ضرور کریں۔ انکا بہت زیادہ فاٸدہ ہے اور آپکی قیمتی جان بھی بچ سکتی ہے۔ حکومت سے گزارش ہے کہ چھوٹے شہروں میں بھی انسان بستے ہیں۔ کچھ وسائل ہمارے لیے بھی مختص کر لیا کریں۔ یہ سڑک آج سے 10 سال قبل دو رویہ ہو جانی چاہئے تھی۔ وہاڑی سے لاہور جانے والی گاڑیاں اسی روڈ سے ہو کر موٹر وے پر جاتی ہیں۔ ملتان سے آنے والی چیمہ ٹائمز اور منٹھار بھی اسی روڈ سے گزر کر فیصل آباد جاتی ہیں۔ یہ روڈ کئی جانیں لے چکا ہے اور نہ جانے مزید کتنے گھروں کے چراغ گل کرے گا۔

حادثے میں میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ بچی معجزانہ طور پہ بچ گئی۔ اللہ کریم لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.