ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ
انہوں نے ملاقات شیڈ میں موجود اسیران سے ان کے مسائل دریافت کئے۔

ساہیوال (ساہیوال اپڈیٹس – ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جمشید مبارک بھٹی نے سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ کیا جہاں سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری اصغر علی نے انکا استقبال کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے اندرون جیل پی سی او، جیل ہسپتال میں ریکارڈ اور اسیران کو فراہم کی جانے والی ادویات کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ملاقات شیڈ میں جاری ملاقات کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔
انہوں نے ملاقات شیڈ میں موجود اسیران سے ان کے مسائل دریافت کئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جمشید مبارک بھٹی نے ریکارڈ کی پڑتال کے بعد معمولی نوعیت میں ملوث 28 اسیران کو ذاتی مچلکے پر رہا کرنے کے احکامات جاری کئے اور جیل میں اسیران کے لئے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔