عارف والا : جائیداد کے تنارعے پر بھائی نے بہن اور بھانجے کو قتل کر دیا

مقتولہ سرکاری سکول کی ریٹائرڈ ٹیچر ہے۔

عارف والا (ساہیوال اپڈیٹس – ارشد فاروق بٹ) عارف والا کے محلہ البدر کالونی میں جائیداد کے تنارعے پر بھائی نے فائرنگ کر کے بہن اور بھانجے کو قتل کر دیا ہے.

تفصیلات کے مطابق محلہ البدر کالونی میں جائیداد کے تنازع پر گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ سابق کونسلر ارشد ننھا مرحوم اور فٹبالر کپتان امجد مرحوم کے بھائی نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے ہمشیرہ اور بھانجے کو قتل کر دیا۔

ملزم گھر کے اوپر والے حصے میں رہائش پذیر تھا اور اسکی ہمشیرہ نیچے رہتی تھی۔ بہن بھائی میں اسی مکان کا تنازعہ چل رہا تھا۔ فائرنگ سے خاتون اور اسکا بیٹا موقع پر ہلاک ہو گئے. مقتولہ سرکاری سکول کی ریٹائرڈ ٹیچر ہے۔

ملزم موقع سے فرار ہو گیا. مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ مقتولہ خالدہ پروین کی عمر 65 سال اور مقتول بیٹے کی 40 سال ہے۔

ڈی ایس پی سرکل ملک طارق پولیس کی نفری کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے۔ پولیس تھانہ سٹی عارف والا مصروف تفتیش ہے .

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.