ساہیوال بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا

امتحانات میں 45063 طلبہ و طالبات نے شرکت کی جن میں سے 23414 طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی۔

ساہیوال (ساہیوال اپڈیٹس – ارشد فاروق بٹ) ساہیوال بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے. نتائج کا اعلان کمشنر ساہیوال/ چیئرپرسن بورڈ شعیب اقبال سید نے اپنے دفتر میں کیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات میں 45063 طلبہ و طالبات نے شرکت کی جن میں سے 23414 طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی اور اس طرح کامیابی کا تناسب 52 فی صد رہا۔

کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 35918 ریگولر طلبہ و طالبات نے شرکت کی جن میں سے20404 کامیاب ہوئے اور ان کی کامیابی کا تناسب 56.81 فی صد رہا۔

اسی طرح 182 پرائیویٹ طلبہ و طالبات نے بھی امتحانات میں شمولیت کی جن میں سے 54 کامیاب ہو سکے اور ان کی کامیابی کا تناسب 29.67 فی صد رہا۔

نتائج کے اعلان کرنے کی تقریب میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائیریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت اور سپرنٹنڈنٹ انٹر برانچ محمد مبشر اعظم سمیت متعلقہ عملہ بھی موجود تھا۔

طلبہ و طالبات نتائج 800292 پر رولنمبر ایس ایم ایس کرکے اور ساہیوال بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی رزلٹ دیکھ سکتے ہیں۔ نتائج کی بروقت تیاری پرکمشنر/ چیئرمین شعیب اقبال سید نے انٹر برانچ کے تمام عملہ کو مبارک باد دی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.