ساہیوال بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے کلاس نہم کے نتائج کا اعلان کر دیا

نتائج کا اعلان کمشنر ساہیوال/ چیئرپرسن بورڈ شعیب اقبال سید نے کیا۔

ساہیوال (ساہیوال اپڈیٹس – 22 اگست 2023) ساہیوال بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے کلاس نہم کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ نتائج کا اعلان کمشنر ساہیوال/ چیئرپرسن بورڈ شعیب اقبال سید نے کیا۔

امتحانات میں 91261 طلبہ و طالبات شریک ہوئے جن میں سے 41235 طلبہ و طالبات کامیاب قرار پائے اور اس طرح امتحان میں کامیابی کا تناسب 45.18 فی صد رہا۔

امتحان میں 74727 ریگولر طلبہ و طالبات نے شرکت کی جن میں سے 35470 پاس ہوئے اور کامیابی کاتناسب 47.47 فی صد رہا جبکہ 16534 پرائیوٹ طلبہ و طالبات میں سے 5765 نے کامیابی حاصل کی اور ان کی کامیابی کا تناسب 34.87 فی صد رہا۔ امتحان میں 72 سپیشل بچوں نے بھی شرکت کی جن میں سے 70 کامیاب ہوئے۔

نتائج کے اعلان کے دوران ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، کنٹرولر امتحانات رانا نوید عظمت اور سیکریٹری بورڈ ڈاکٹر رابعہ اختر بھی موجود تھیں۔ نتائج 800292 پر رولنمبر ایس ایم ایس کرکے معلوم کئے جا سکتے ہیں۔ طلبہ و طالبات ساہیوال بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی رزلٹ دیکھ سکتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.