تعلیمی بورڈ ساہیوال میں جشن آزادی کی پروقار تقریب
تقریب کا آغاز پرچم کشائی اور قومی ترانہ سے ہوا.

ساہیوال ( ساہیوال اپڈیٹس – 14 اگست 2023 – ارشد فاروق بٹ ) تعلیمی بورڈ ساہیوال میں کنٹرولرامتحانات رانا نوید عظمت کی صدارت میں جشن آزادی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا.
کنٹرولرامتحانات تعلیمی بورڈساہیوال رانا نویدعظمت نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کا جشن پرجوش انداز میں منا تی ہیں. پاکستان ہمیں بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا، تعلیم کے بغیر ترقی کا حصول ممکن نہیں۔
یہ بات انہوں نے ساہیوال بورڈ میں جشن آزادی کی پرقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہا کہ آزادی بڑی نعمت ہے، ہمیں اس وطن عزیز کی قدر کرنی چاہئے.
آزادی کی قدر ان سے پوچھیں جوقومیں غلام ہیں. ہمارے آباؤ اجداد نے اس وطن کے لئے اپنی جانیں، عزتیں، گھر بار کی قربانی دی۔ رانا نوید عظمت نے کہا کہ آزاد وطن کے حصول کے لئے مشاہیر پاکستان کی عملی جدوجہد قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنے اکابرین کے ساتھ مل کر تمام مشکلات کا سامنا کیا اور اپنے مقصدکے حصول میں کامیاب ہوئے-
تقریب کا آغاز پرچم کشائی اور قومی ترانہ سے ہوا. بعد ازاں تلاوت، حمد و نعت شریف بھی پڑھی گئی. تقریب میں پاکستان کی آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا- تقریب میں بورڈ کے جملہ سٹاف نے شرکت کی۔ بورڈ عمارت کو جھنڈیوں، غباروں اور بینرز سے سجایا گیا تھا.