عارف والا : محکمہ وائلڈ لائف نے درجنوں بٹیروں کی غیرقانونی ترسیل ناکام بنا دی
ملزمان فورٹ عباس سے راولپنڈی بٹیرے منتقل کرنے کی کوشش کر رہےتھے.

عارف والا (ساہیوال اپڈیٹس – 13 اگست 2023) محکمہ وائلڈ لائف عارف والا نے درجنوں جنگلی بٹیروں کی غیر قانونی ترسیل کو ناکام بنا کر ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے.
تفصیلات کے مطابق ملزمان فورٹ عباس سے راولپنڈی بٹیرے منتقل کرنے کی کوشش کر رہےتھے. ملزمان بذریعہ بس درجنوں بٹیرے فروٹ کی پیٹیوں میں لے جارہا تھے.
محکمہ وائلڈ لائف عارف والا نے معمول کی چیکنگ کے دوران ملزمان کو گرفتار کر کے جنگلی بٹیروں سمیت مقامی عدالت میں پیش کر دیا. عدالت/سول جج میڈم میمونہ لاشاری نے بٹیروں کو آزاد کر کا حکم دے دیا. عدالت کے حکم پر جنگلی بٹیروں کو فضا میں آزاد کر دیا گیا. ملزمان کے خلاف مقدمے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا.