عارف والا میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دو فرار ہونے میں کامیاب
ڈاکوؤں اور پولیس کے مقابلہ کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے انکا ایک ساتھی ڈاکو ہلاک ہو گیا.

عارف والا (ساہیوال اپڈیٹس – 21 اگست 2023 ) قبولہ میں چوک مرلہ کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں.
تفصیلات کے مطابق عارف والا کے نواحی گاؤں 89 ای بی کے قریب تین ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔
واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا.
پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں اور پولیس کے مقابلہ کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے انکا ایک ساتھی ڈاکو ہلاک ہو گیا. پولیس نے دوران واردات چھینا جانے والا موٹرسائیکل، نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے. جبکہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے.